0

قوموں کی ترقی تعلیم کی ترقی میں مضمر ہے، ایجوکیشن افیسر شانگلہ

الپوری (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر شانگلہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ قوموں کی ترقی تعلیم کی ترقی میں مضمر ہے اساتذہ اس درد کو سمجھتے ہوئے نونہالان قوم کی اچھی تربیت کریں اور انہیں جدید دور کے چیلیجوں کیلئے تیار کریں۔ وہ بشام میں پرائمری سکولوں کے ہیڈ ٹیچرز کے انٹر تحصیل پراگریس جائزہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اجلاس سے سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر اورنگزیب خلیل نے بھی خطاب کیا۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن شانگلہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہماری قومی ترقی کا انحصار تعلیم کی ترقی پر ہے اور تعلیمی ترقی کیلئے عملی طور پر کام اساتذہ ہی کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں محدود وسائل میں رہتے ہوئے نونہالان قوم کی صحیح تربیت کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وقت کا صحیح استعمال کیا جائے ایس او پیز پر عمل کیا جائے اور متعین کردہ کورس وقت پر ختم کرکے بچوں سے کام لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ چٹھیوں کے دوران بچوں کو حوالہ شدہ کام کاصحیح جائزہ لیں اور ریکارڈ محفوظ رکھیں تاکہ اس پر سالانہ امتحان میں نمبر دیئے جاسکیں۔ انہوں نے ایس ڈی ای او بشام اورنگزیب کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اپ خوش قسمت ہیں کہ اپ کو اسطرح انسان ملاہے جو اپ لوگوں کی ہر وقت رہنمائی کرتا ہے اور اپکے ساتھ رہتا ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ڈی ای او اورنگزیب نے کہا کہ اس سال اپ لوگوں کے سامنے بچوں کو پڑھانے کے حوالے سے بہت چیلنج ہیں۔ وقت کم ہے اور کام زیادہ ہے۔ اسلئے دور حاضر کے تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے سخت کام کریں اور بچوں کو اسطرح پڑھایا جائے تاکہ کوئی سبق پڑھائے بغیر نہ رہ جائے۔ انہوں نے کہا کہ اپ لوگوں نے نہ صرف پڑھانا ہے بلکہ حکومت کے وضع کردہ تمام ایس او پیز پر عمل بھی کرنا ہے۔  انہوں نے کہا کہ اب کسی استاد کو ایمرجنسی کے بغیر عام حالات میں چھٹی نہ دیں تاکہ بچوں کا مزید وقت ضائع نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کی طرف سے بنائے گئے تمام انڈیکیٹر پر عمل کیا جائے تاکہ سب ڈویژن کا پوزیشن مستحکم ہوں۔ اخر میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کے ہاتھوں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سکولوں کو تعریفی سندات دئے گئے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں