0

کورونا وائرس، دنیا بھر میں ہلاکتیں 2237746 ہوگئیں

نیویارک، نئی دہلی، ماسکو، میڈرڈ (مانند نیوز ڈیسک) مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 2237746،مصدقہ کیسز10کروڑ35لاکھ24ہزارسے تجاوز کر گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 452279،کیسز2کروڑ67لاکھ67ہزار سے بڑھ گئے۔بھارت کو رونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبرپر ہے جہاں ہلاکتیں 154428ہوگئیں، کیسز 1کروڑ7لاکھ58ہزار تک پہنچ گئے۔روس میں 73182افراد لقمہ اجل بن گئے،متاثرین کی تعداد38لاکھ50ہزار تک پہنچ گئی۔برازیل میں ہلاکتیں 224534ہو گئیں، کیسز92لاکھ4ہزار ہو گئے۔برطانیہ میں اموات106158ہو گئیں،کیسز38لاکھ17ہزار سے بڑھ گئے۔فرانس میں ہلاکتیں 76057افراد موت کی آغوش میں چلے گئے، متاثرین کی تعداد31لاکھ 97ہزار سے تک پہنچ گئی۔سپین میں اموات 58319ہو گئیں،کیسز28لاکھ30ہزار سے زائد ہو گئے۔اٹلی میں ہلاکتیں 88516ہو گئیں،کیسز25لاکھ53 ہزار ہو گئے۔دنیا میں کورونا کے 7 کروڑ 51 لاکھ 28 ہزار سے زائد مریض شفایاب ہوچکے اور 2 کروڑ 61 لاکھ 54 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں