0

کے پی حکومت نے شہریوں کی مفت سہولیات کا ایک اور وعدہ پایہ تکمیل تک پہنچایا

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے شہریوں سے صحت کی مفت سہولیات فراہم کرنے کا ایک اور وعدہ پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ترجمان خیبرپختونخوا حکومت و وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے پیر کو صوبائی حکومت کی جانب سے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کمیشن و سفارش کے بغیر اب ہر شہری کو مفت صحت کے سہولیات دیئے جا رہے ہیں جو اسلامی فلاحی ریاست کی طرف عملی قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کرک، ہنگو، کوہاٹ، ڈی آئی خان، لکی مروت، ٹانک اور بنوں کے بعد خیبرپختونخوا کا کوئی ضلع، کوئی خاندان، کوئی فرد ہیلتھ انشورنس سے محروم نہیں رہے گا۔اپوزیشن رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے معاون خصوصی کامران بنگش نے کہا مولانا فضل الرحمان، اسفندیار ولی خان، آفتاب شیرپاؤ اور سراج الحق اندھی تنقید کے بجائے ہم سے سیکھیں کہ بلا تفریق عوامی خدمت کیسے کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب حکومتی ارکان، اپوزیشن سمیت تمام شہریوں کا علاج معالجہ مفت میں کیا جائے گا۔ عوام دوست رویے کی بنیاد پر دوسری دفعہ مینڈیٹ ملا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر اپوزیشن رہنماؤں کو مفت صحت سہولیات کے حوالے سے یقین نہیں آ رہا تو وہ اپنے شناختی کارڈ نمبر کو 9780 پر بھیج کر معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ الگ بات ہے کہ اپوزیشن رہنما عموماً باہر ممالک علاج کے لیے جاتے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کے وژن پر بات کرتے ہوئے معاون خصوصی کامران بنگش نے کہا کہ عمران خان کے وژن کے مطابق اسلامی فلاحی ریاست کے لیے کوشاں ہیں۔ خیبرپختونخوا میں عوامی فلاح پر دیگر صوبوں کی نسبت زیادہ توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب خیبرپختونخوا دیگر صوبوں کے لیے ایک رول ماڈل ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں