0

تخت بھائی سروس ڈیلیوری سنٹر میں ریونیو دربار (عدالت) کا انعقاد

 تخت بھائی (مانند نیوز ڈیسک ) تخت بھائی سروس ڈیلیوری سنٹر  میں   ریونیو دربار (عدالت) کا انعقاد۔۔بیشر ضرورت مندوں کو درپیش مسائل موقع پر حل کردئیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر مردان عابد خان وزیر کی ہدایت پر ایس ڈی سی سے متعلق عوامی شکایات کے فوری آزالے کیلئے ایک روزہ  ریونیو دربار (عدالت) لگایا گیا۔ دربار میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر  ریوینو مردان مجیب الرحمن اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی محترمہ انیلا فہیم صاحبہ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشرز  کمشنرز  تخت بھائی فرمان علی خان نورزلی خان۔ایس ڈی سی مینجر سجاد خان،تحصیلدار فضل کریم خان۔تحصیلدار ایس ڈی سی جھانزیب خان کے  علاوہ محکمہ مال کے گرداور۔پٹواریوں اور متعلقہ سرکاری اہل کار موجود تھے۔ دربار میں موقع پر درجنوں  ضرورت مندوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے  احکامات جاری کردیئے گئے۔دربار سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مردان مجیب الرحمان  نے کہا کہ ایس ڈی سی جائیداد کا ریکارڈ درست کرنے کی خاطر اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے پوری کر رہی ہے۔ضرورت مندوں کو چاہیے۔ کہ مروجہ قوانین اور طریقہ کار سے اپنے اپ کو اگاہ رکھیں۔اس سے نہ صرف ریکارڈ درست ہوگا۔بلکہ مستقبل میں آنے والی پیچیدگیاں اور پریشانیوں کی نوبت نہیں آئے گی۔اس بارے متعلقہ سرکاری اہل کار ضرورت مندوں کی ہر قسم مدد اور رہنمائی کریگی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں