0

جمرود، ایم پی اے نے قاری شہید کے ورثاء کو پیکج اور نوکری دے کر وعدہ پورا کیا

جمرود (مانند نیوز ڈیسک) تفصیلات کے مطابق صوبائی ممبرخیبرپختونخواہ الحاج شفیق شیرآفریدی نے قاری سیدعالم شہید کے خدمات پر ان کے ورثاء کے ساتھ جو وعدہ کیا تھاوہ پورا کیا انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن خیبرآفس میں سیدعالم شہیدکے بیٹوں کو شہید پیکج دیا گیا جبکہ اس کے علاوہ ان کے ایک بیٹے زین العابدین کو محکمہ ایجوکیشن میں بھرتی کرنے کا لیٹر بھی دے دیا گیا۔اس حوالے سے ایم پی اے الحاج شفیق شیرآفریدی نے کہا کہ قاری سید عالم کے بہت خدمات بہت زیادہ ہیں جس کے صلہ میں ان کے و رثاء کے لئے جو بھی کریں وہ کم ہیں۔ہمارے خاندان نے ان کے ساتھ جو وعدے کئے تھے وہ پورے کئے اوران کے ساتھ آئندہ بھی اپنی تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرانے کا وعدہ کیا۔قاری سیدعالم شہید کے ورثاء نے ایم پی اے شفیق شیرآفریدی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایم پی اے شفیق شیرآفریدی، سنیٹر تاج محمد،سابقہ ایم این اے الحاج شاہ جی گل اور ایم پی اے بلاول آفریدی سب خاندان نے  ہمارے توقعات سے بڑھ کر ہمارا ساتھ دیا جس کا ہمارا خاندان ان کی مشکوررہے گا۔واضح رہے کہ قاری سیدعالم سکول ٹیچرتھے اور کچھ عرصہ پہلے موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے اس وقت قتل کیا گیا تھا جب وہ اپنی ڈیوٹی کے لئے جا رہے تھے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں