0

دیربالا، تمام بازاروں اور ملحقہ علاقوں سے غیر قانونی ضروری تجاوزات ہٹائینگے

دیر بالا (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر دیر بالا شھاب حامِد یوسفزئی کے خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ھیڈ کوارٹر دیر سکندر خان کے زیر صدارت محکمہ خیبرپختونخوا ہائی وے اتھارٹی اورٹی ایم اے تحصیل دیر لرجم،انسپکٹر محکمہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی،ایس ڈی او، ایریگیشن حکام اور دیر بازار ٹریڈ یونین کابینہ کیساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اس موقع پر انہوں نے اجلا س کے شرکاء کو ہدایت کی کہ تمام بازاروں اور ملحقہ علاقوں سے غیر قانونی اور غیر ضروری تجاوزات ہٹائینگے۔اس موقع پر انہوں نے تحصیل میونسپل آفیسر اور انجینئر کو ہدایت کرتے ھوئے کہا کہ عوام کو نوٹسسز اور اعلانات کے ذریعے آگاہ کیا جائے کہ وہ از خود غیر قانونی تجاوزات ہٹائے نوٹس کے بعد کسی کیساتھ رعایت نہیں کیجائیگی اور سیکشن ”8” کے تحت خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائیگی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں