0

سوات چیئرمین ڈیڈیک کا زیر تعمیر جہانزیب کالج سیدو شریف کا دورہ

سوات (مانند نیوز ڈیسک) سوات چیئرمین ڈیڈیک ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئی کا زیر تعمیر جہانزیب کالج سیدو شریف کا دورہ، تعمیراتی کام کا معائنہ کیا، حکام کو زیر تعمیر بلڈنگ میں میٹرئل کاخاص خیال رکھنے اور مقررہ وقت میں کالج کی تعمیر کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔جہانزیب کالج کی زیر تعمیر بلڈنگ رواں سال کے آخر تک مکمل کرکے باقاعدہ کلاسز شروع کئے جا ئیں گے۔ جہانزیب کالج چار منزلوں پر مشتمل ہو گا جبکہ اس میں لائبریری، لیبارٹری، کمپیوٹر لیب کے علاوہ ملٹی پرپز ہال بھی تعمیر کیا جائے گا۔ اس موقع پر حکام اور کنٹریکٹر نے چیئرمین ڈیڈیک ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جہانزیب کالج سیدو شریف چار منزلوں پر مشتمل ہو گا اور اس میں 26 کلاس رومز، 8 لیکچر ہالز، ایک لائبریری، آٹھ لیبارٹریاں، 3 کمپیوٹر لیب، ایک ملٹی پرپز ہال، 9 ایچ او ڈی آفسز، 9 اسٹاف رومز، آٹھ عدد کمرے لیوٹری بلاک اور ایک کمرے پر مشتمل پرنسپل آفس تعمیر کیا جائے گا جس کے مطابق ٹوٹل 95 ہزار سکوائر فٹ آبادی کی جائے گی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ چار منزلوں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے، جس میں پلاسٹر، الیکٹریفکیشن،ماربل، کھڑی دروازوں کاکام جاری ہے۔ کنٹریکٹر نے چیئرمین ڈیڈک فضل حکیم خان کو بتایا کہ رواں سال کے آخر تک تعمیراتی کام مکمل کرکے باقاعدہ کلاسز شروع کئے جا سکتے ہیں۔ چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئی نے کنٹریکٹر اور حکام پر واضح کیا کہ وہ تعمیراتی کام میں معیار اور مقدار کا خصوصی خیال رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جہانزیب کالج کے نئے بلڈنگ کی تعمیر سے کالج میں زیادہ طلباء پڑھ سکیں گے اور طلباء کو جدید خطوط پر تعلیمی ماحول میسر آئے گا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں