0

لاہور ایئرپورٹ پر غیرملکی مسافر کے پیٹ سے منشیات برآمد

لاہور (مانند نیوز ڈیسک) اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) پنجاب نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے غیرملکی مسافر سے منشیات برآمد کرلی۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ ملزم شائک شن ووبا بذریعہ قطر ایئرویز نائیجیریا سے لاہور ایئرپورٹ آیا تھا۔ ملزم نے کوکین سے بھرے ہوئے کیپسول پیٹ میں چھپا رکھے تھے،اے این ایف نے ملزم سے کیپسول برآمد کر لئے، اس سے برآمد ہونے والی کوکین کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں