0

مقبوضہ کشمیر میں انسانی مسلسل حقوق کی خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار، لیاقت علی

سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تھنکرز فورم کے چیئرمین وصدر نظریہ پاکستان فورم پشاور ملک لیاقت علی خان تبسم نے ہندوستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر شدید تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ غاصب بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں سے ہمیشہ انحراف کیاہے تاہم بدقسمتی سے اقوام متحدہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے 5فروری یوم یکجہتی کے سلسلے میں میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ  5 فروری 1990 سے یوم یکجہتی کشمیر منانے کا آغاز ہوا اس وقت سے لے کر اب تک پوری دنیا میں کشمیری مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر یہ دن منایا جاتا ہے اس دن کے منانے کا بنیادی مقصد یہ ہیکہ بھارتی ظلم و ستم کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو جائے دوسرا بڑا اہم مقصد یہ ہے کہ کشمیری عوام تنہا نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے تقریبا نصف صدی سے زیادہ کا عرصہ ہو چکا ہے کہ بھارت کشمیر پر اپنا تسلط قائم کیا ہوا ہے کشمیری عوام نے بھارت کے ظالمانہ اقدام کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور آزادی کا پرچم بلند کیا ہوا ہے بھارتی ظلم و ستم کوئی ہتھکنڈے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا لاکھوں نوجوان تحریک آزادی کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں جبکہ بہت سے نوجوان عالم شباب میں معذور بھی ہو چکے ہیں ہزاروں پابند سلاسل ہیں اس وقت مقبوضہ کشمیر دنیا کا سب سے بڑا عقوبت خانہ بن چکا ہے عالمی برادری عالمی طاقتیں اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اس وقت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیاقوام متحدہ اور اس کے ذیلی ادارے کوئی اپنا کردار ادا نہیں کر ر ہے ہیں مشرقی تیمور، سوڈان اور کویت کامسئلہ تو مہینوں میں حل کیا جاسکتا ہے لیکن مسئلہ کشمیر پر 73برس گزر چکی ہیں لیکن کوئی حل نہیں ہوا 5 اگست 2019 کو بھارت نے اپنے آئین کے آرٹیکل 370 اور 35 اے کو ختم کر کے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر دیا بھارت کا یہ اقدام اینی قتل ہے پلوامہ واقعے کے بعد بھارت کو جس طرح سفارتی و عسکری محاذ پر شکست ہوئی جس کی وجہ سے اچھے ہتھکندوں پر بھارت اتر آیا مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان نے ہمیشہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی قوانین پر عمل کیا جبکہ بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں سے ہمیشہ انحراف کیا ہے کشمیر کے بغیر پاکستان کی آزادی ادھوری ہے اور نامکمل ایجنڈا ہے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا ہم اپنی شہر کو دشمن کے پنجے سے ضرور چھڑائیں گے کیونکہ پاکستان کے تمام دریاؤں کا پانی کشمیر سے بہتا ہے بھارت نے ان تمام دریاؤں کی پانی کو کنٹرول کر لیا ہیبھارت جب چاہتا ہے پانی چھوڑ دیتا ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں سیلاب کی شکل اختیار کر لیتا ہے ہزاروں آبادی زمین کو نقصان پہنچتا ہیاور بھارت جب چاہتا ہے تو ہمارا پانی بند کر دیتا ہے جس سے ہماری زراعت کو کافی نقصان پہنچتا ہیجنوبی ایشیا میں پائیدار امن مسئلہ کشمیر سے مشروط ہے اگر مسئلہ کشمیر حل نہ کیا گیا تو جنوبی ایشیا میں ایٹمی جنگ عظیم ہوگی اس کی ذمہ داری اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر ہوگی مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لیے عالمی فورم پر اس مسئلے کو اٹھایا جائے تمام اسلامی ممالک اس کے لیے آواز بلند کریں او آئی سی کا اجلاس طلب کیا جائیہمیں اپنی قومی سطح پر مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے سیاسی مذہبی عسکری قیادت اتفاق رائے سے پالیسی بنائے اور قومی یکجہتی کی اس وقت اشد ضرورت ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں