0

منی مزدا ایسوسی ایشن کا پیٹرول قیمتوں میں اضافے کیخلاف دھرنا

لاہور (مانند نیوز ڈیسک) منی مزدا ایسوسی ایشن نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور زیادہ ٹول ٹیکس کے خلاف بابو صابو چوک میں منگل کو صبح سے دھرنا دے دیا۔ منی مزدا ایسوسی ایشن کے رہنماؤں شیر علی اور نذیر جٹ نے کہاکہ حکومت کی ٹرانسپورٹ مخالف پالیسی کے بابو صابو چوک میں دھرنا د یا۔ا نہوں نے مطالبہ کیا کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ واپس لیا جائے، ٹول پلازوں پر ٹیکس کی شرح کم کی جائے اور جو گاڑیاں پکڑی گئی ہیں انہیں فوری طور پر چھوڑا جائے۔ منی مزدا ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے کہا کہ پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی مکمل ہڑتال ہو گی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں