0

پلئی زمینوں کے تنازعہ کو غلط رنگ دے کر حالات خراب کرنا چاہتے ہیں، اصلاحی امن کمیٹی

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) اصلاحی امن کمیٹی پلئی درہ کے صدر اکبر خان لو دھی اور دیگررہنما ؤں زاہد حسین مشوا نی ابرا ر حسین اور عمر خان لو دھی نے مشتر کہ پر یس کانفر نس سے خطاب کر تے ہو ئے کہا ہے کہ پلئی درہ کا ماحول انتہائی پر امن اور خوشگوار ہے تاہم تھا نہ کے چند با اثر خوا نین پلئی درہ کی زمینوں کے تناز عہ کو غلط رنگ دے کر حالات خراب کرنا چاہتے ہیں انتظامیہ اور سرکاری ادارے غلط معلومات کی بنیاد پر مقد مات کے اندراج کی بجائے یہ تناز عہ 1901ء کی جمع بندی کے مطا بق حل کرے یہ لینڈ ریکارڈ حکومت کے پاس محفوظ ہے انھوں نے کہا کہ ان اوچھے ہتھکنڈوں سے پلئی کے مالکان زمین کوان کی قانونی اور آبائی جائیداد سے محروم نہیں جا سکتا کیو نکہ یہ مسئلہ پچاس ساٹھ افراد کا نہیں بلکہ یہاں کی تیس ہزار سے زائد آبادی کا مسئلہ ہے جو کہ اپنی پدری جائیداد کے حق ملکیت سے کسی بھی قیمت پر دستبراد ہو نے کیلئے تیار نہیں خوانین تھا نہ نے پلئی کے عوام کو شر پسند کہہ کر پوری آبادی اور علاقہ کی توہین کی ہے اپنی زمینوں کا تحفظ کرنے والے شر پسند نہیں ہو سکتے انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے صر ف 6 کینال زمین ڈگری کی ہے جبکہ تھا نہ کے خان نے72کینال پر قبضہ جمارکھا ہے جس کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں مقد مہ زیر سماعت ہے انھوں نے واضح نے کہا کہ ہم پر امن اور قانون کے پاسدار شہری ہیں اور سرکاری ریکارڈ کے مطابق اس تناز عہ کا حل چا ہتے ہیں اسلئے ہم شر پسند نہیں ہو سکتے بلکہ شر پسند وہ جو سر کاری ریکارڈ کی مخالفت کر رہے ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں