0

پٹرول مہنگا، ریلوے کرایوں میں اضافے کا عندیہ

 سرگودھا (مانند نیوز ڈیسک) پٹرول مہنگا ہونے کے بعد ریلوے نے بھی کرایوں میں اضافے کا عندیہ دیدیا ہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے ٹرینوں کی بندش کے باعث مسافر کم ہوئے ہیں اور متعدد ریلوے سٹیشنز پر ٹرینوں کی آمدو رفت نہ ہونے سے ریلوے کو اضافی مالی بوجھ کا سامنا ہے، ان حالات میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ریلوے پر اضافی مالی بوجھ پڑے گا جس کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نے ریلوے کے کرایوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے جس کی حتمی منظوری وزارت ریلوے دیگی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں