0

آل گور نمنٹ ایمپلائیز گرینڈ الائنس دیر بالا کا اجلاس

شرینگل (نمائندہ مانند) آل گور نمنٹ ایمپلائیز گرینڈ الائنس دیر بالا کا اجلاس بحرہ ورخان کے صدارت میں منعقد ہوا ۔جس میں تمام سر کاری ملازمین تنظیموں تنظیم اساتذہ،پیپلز ٹیچر فورم،ایپکا،سینئر سٹاف ایسو سی ایشن،ایس ایس ٹی ویلفئیر ایسو سی ایشن،آل این ٹی ایس ٹیچر ز ایسو سی ایشن ایپٹا،ملگری استازان،وحدت اساتذہ،پیرامیڈیکل سٹاف ایسو سی ایشن اور دیگر تنظیموں کے سربراہان نے شرکت کی۔جس میں 10فروری کو اسلام آباد احتجاج کیلئے حکمت عملی ترتیب دے دی گئی۔اجلاس میں بتا یا گیا کہ تمام تنظیمیں بھر پور شرکت کی تیاری میں لگے ہو ئے ہیں۔اجلاس میں اسلام آباد جانے کیلئے مختلف زمہ داریاں بھی حوالے کئے گئے۔مشاورتی اجلاس کے بعد سر کاری ملازمین نے دیر بازار میں احتجاجی واک بھی کیا جس میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ سر کاری ملازمین اس ملک کو چلانے والے ہیں اور حکومت کے دست وبازو ہیں۔اس لیئے ضروری ہے کہ ان کے تمام مسائل کو تر جیہے بنیادوں پر حل کریں۔ملازمین نے مطالبہ کیا کہ 10فروری کو اسلام آباد آنے سے پہلے ملازمین کے مطالبات مان لیں۔بصورت دیگر اس بار نو ٹیفیکیشن لئے بغیر دھرنا ختم نہیں کرینگے۔کیونک اس سے پہلے حکومتی زمہ داروں نے ہمار ساتھ وعدہ کیا تھا جو کہ ابھی تھ وفا نہیں ہوا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں