0

دیر بالا میں قبرستان اور ملحقہ روڈ سے تجاوزات کیخلاف آپریشن

دیر بالا (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر دیر بالا شھاب حامِد یوسفزئی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ھیڈ کوارٹر دیر سکندر خان اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر/ایگزیکٹیو مجسٹریٹ شاد محمد نے بجلی گھر دیر اربن کے قبرستان اور ملحقہ روڈ سے تجاوزات کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے قبرستان کی آراضیات کو واگزار کیا گیا۔یاد رہے کہ چند دن قبل علاقہ کے لوگوں نے ڈپٹی کمشنر کو قبرستان کے حوالے سے شکایت پیش کرکے آگاہ کیا تھا جس پر انہوں نے فوری کارروائی کی احکامات جاری کئے تھے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر نے تجاوز کنندگان کو از خود تجاوزات سات یوم کے اندر ہٹانے کی ہدایت کی تھی۔اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر نے تمام غیر قانونی تجاوزات ہٹادئے اور تجاوزکنندگان کو آئندہ کیلئے محتاط رہنے کی ہدایت کی بصورتِ دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ٹھوس ایکشن لیا جائے گا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں