0

ڈی ایچ کیو ہسپتال مردان میں سٹاف نرس/ڈاکٹرز کو ویکسین لگادی گئی

مردان (مانند نیوز ڈیسک) ڈی ایچ کیو ہسپتال مردان میں سٹاف نرس/ڈاکٹرز کو ویکسین لگادی گئی۔کمشنر مردان ڈویژن منتظر خان، ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر اراکین صوبائی اسمبلی افتخارعلی مشوانی، عبدالسلام آفریدی، امیرفرزند خان،ڈیڈک چیئرمین ملک شوکت،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرمردان ڈاکٹر کچکول، ایم۔ایس۔ڈی۔ایچ۔کیو سمیت کئی اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر کمشنر مردان ِ، ایم پی ایز افتخار علی مشوانی، عبد السلام آفرید ی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا صورتحال میں ہیلتھ ورکرز بشمول ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈکس، اور دیگر عملے کی خدمات قابل ستائش ہیں، فرنٹ لائن ورکرز اس قوم کے ہیرو ہیں جنہوں نے اپنے جانوں کی پرواہ کئے بغیر دوسروں کی جانیں بچانے کیلئے خدمات انجام دیں انہوں نے کہا پہلے مرحلے میں فرنٹ لائن پرکرونا سے لڑنے والے طبی عملہ کو ویکسین لگائی جائیگی اور اسی طرح مرحلہ وار مُتاثرہ افرد کو ویکسینیشن کا عمل شروع کیا جائیگا۔ جبکہ ضلع مردان میں 11 سہولتی مراکز قائم کیئے جائینگے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں