0

کرائم اینڈ ٹیررازم جرنلسٹس فورم (سی ٹی جے ایف) کے پی کے سالانہ انتخابات مکمل

شیرگڑھ (مانند نیوز ڈیسک) کرائم اینڈ ٹیررازم جرنلسٹس فورم(سی ٹی جے ایف) پشاور خیبر پختونخوا کے سالانہ انتخابات برائے سال 2021ء مکمل ہوگئے،عظمت گل بھاری اکثیریت سے صدر منتخب ہوگئے جبکہ نائب صدر اور جنرل سیکرٹری سمیت دیگر اراکین پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔ پیر کے روز سی ٹی جے ایف صدارت کیلئے انتخابات کا انعقاد چیئرمین الیکشن کمیٹی حق نواز کی قیادت میں ہوا جس میں کمیٹی ممبران عظیم خان، آفتاب مہمند، انیلہ شاہین اور احتشام خان بھی موجود تھے۔ صدر کے انتخاب کیلئے 43 ممبران نے خفیہ ووٹنگ کے ذریعے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا جس میں عظمت گل31 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے۔ واضح رہںے کہ سی ٹی جی ایف کے دیگر اُمیدواروں میں روزنامہ نوائے وقت کے کاشف احمد بلا مقابلہ نائب صدر، روزنامہ آج کے احسن اعوان بلامقابلہ جنرل سیکرٹری، رسول داوڑ جوائنٹ سیکرٹری،گورننگ باڈی کے 4 ممبران کامران گل ، قاری گل رحمن ، زاہد درانی اور ملک عاکف عدنان پہلے ہی منتخب ہوچکے ہیں۔ نومنتخب صدرعظمت گل نے اپنی کامیابی کو فورم کے ممبران کی سپورٹ کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کرائم بیٹ سے وابستہ صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور ان کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں