0

نورنگ، ایم ایس ڈاکٹر کا ہسپتال میں جاری تعمیراتی کام کا معائنہ

سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لکی مروت کے ایم ایس ڈاکٹر شمس الرحمن وزیر نے طبی عملے پر زور دیا کہ ہسپتال میں اپنی ڈیوٹیوں کو یقینی بنائیں تاکہ مریضوں کو علاج بروقت میسرہوں غفلت میں برتنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کے دورے کے بعد میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس سے قبل انہوں نے ہسپتال میں جاری تعمیراتی کام کا بھی معائنہ کیا۔انہوں نے کہاکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال لکی مروت میں علاج معالجے کی تمام سہولیات میسر ہیں اس کے علاوہ طبی عملہ ہسپتال آنے والے مریضوں کے علاج معالجے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے انہوں نے کہاکہ ہسپتال میں روزانہ کی بنیاد پر صفائی ستھرائی کا عمل بھی جاری ہیں تاکہ مریضوں کو صاف ماحول فراہم ہو انہوں نے شہریوں پر زور دیتے ہوئے کہاکہ اپنا علاج نجی کلینکوں کی بجائے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں یقینی بنائیں انہوں نے مزید کہاکہ ہسپتال میں شہریوں کے علاج معالجے پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کریں گے انہوں نے کہاکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں شہریوں کے لئے صحت عامہ کی تمام تر سہولیات وافر مقدار میں دستیاب ہیں شہری نجی کلینکوں کی بجائے سرکاری ہسپتال میں علاج کو یقینی بنائیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں