0

نوشہرہ میں مختلف ٹریفک حادثات، طالب علم سمیت 2 افراد جاں بحق

نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) نوشہرہ مختلف ٹریفک حادثات طالب علم سمیت 2افراد جاں بحق متعدد زخمی زخمیوں کو فوری طور پر قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال نوشہرہ، رورل ہیلتھ سنٹر اکوڑہ خٹک منتقل کر کے ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد فارغ کر دئیے گئے ہیں ان زخمیوں میں 2کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جنہیں تشویشناک حالت میں پشاور کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے نوشہرہ ریسکیو 1122ترجمان کے مطابق پہلا واقعہ نوشہرہ کے علاقہ نظامپور روڈ پر دروازگئی کے مقام پر پیش آیا کہ ایک مسافر ہائی ایکس نمبر P/3911نظامپور سے خیر آباد کی طرف آرہی تھی کہ درواز گئی کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث مال بردار ٹرک نمبری نامعلوم سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں طالب علم قاصد سکنہ حصار تنگ اور آئی ایکس کنڈیکٹر سہیل موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک خاتون سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں زخمی ہونے والوں میں دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جنہیں پشاور کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے دوسرا واقعہ رسالپورمیں گیٹ نمبر 7کے مقام پرتیز رفتاری کے باعث پیش آیا کہ فرمان علی نامی شخص سے موٹرسائیکل پھسل گئی اور اس کے نتیجے میں فرمان علی نامی شخص زخمی ہوا تیسراواقعہ رشکئی کے مقام میں خوشحال مارکیٹ کے مقام پر پیش آیا دو موٹرسائیکل سوار بے احتیاطی کے باعث آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں شوکت علی اور ارشد زخمی ہو گئے تمام حادثات کے اطلاعات موصول ہونے پر ریکسیو 1122نوشہرہ کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی کاروائیوں میں حصہ لیکر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد فارغ کر دیا جبکہ زخمیوں میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جن کو پشاور کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں