0

یبٹ آباد میں فرنٹ لائن ہیلتھ کئیر ورکرز نے کورونا ویکسین نیشن کا آغاز کردیا

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) بینظیر ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد میں بدھ کے روز فرنٹ لائن ہیلتھ کئیر ورکرز کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسی نیشن کا با قاعدہ آغاز کر دیا گیا۔اس موقع پر ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگائی گئی اور وبا ء کے خاتمے لیے دعا کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثناء اللہ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ظہور بابر آفریدی، ڈی ایچ او اور ایم ایس بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثناء اللہ نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے خاتمے اور لوگوں کی جان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ویکسین کی فراہمی سے مدد ملے گی۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ کورونا کے دوبارہ پھیلاؤ کو روکنے میں مدد مل سکے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ ایک شفاف سسٹم کے تحت کورونا سے بچا ؤ کی ویکسی نیشن پہلے مر حلے میں فرنٹ لا ئن ہیلتھ کئیر ورکرز کو لگا ئی جا ئے گی جس میں ڈا کٹر، نرسزز، پیرامیڈیکس وغیرہ شامل ہیں۔ انہو ں نے بتایا کہ اس وقت ایبٹ آباد میں دو ویکسی نیشن سنٹر قا ئم کئے گئے ہیں جس میں بینظیر ٹیچنگ ہسپتال اور اے ٹی ایچ شامل ہیں۔ انہو ں نے مزید بتایا کہ پہلے مر حلے میں ایبٹ آباد کو2400 سو ویکسی نیشن ڈوزز فراہم کی گئی ہیں۔۔انہو ں نے کہا کہ یہ ایک حساس مسئلہ ہے اس لئے سیکورٹی کے تمام تر انتظامات، ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر کی نگرا نی میں پولیس ڈیپارٹمنٹ کر رہی ہے۔ اس موقع پر ایم ایس اور ڈی ایچ او ایبٹ آباد نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں خیبر پختو نخوا حکو مت نے 2400 کورو نا ویکسی نیشن ڈوز فراہم کی ہیں جس کے لئے دوسنٹر بنا ئے گئے ہیں جب کہ دوسرے مرحلے میں حو یلیاں،لورہ، بوئی اور پولیس لا ئن ہسپتال میں کورونا ویکسی نیشن کے کاونٹر قائم کئے جائیں گے جس میں مفت کو رو نا ویکسین فرا ہم کی جائے گی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، ایم ایس ڈی ایچ کیو، اسسٹنٹ کمشنر، ڈپٹی ڈی ایچ او، اور ہیلتھ سٹاف نے شرکت کی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں