0

نوشہرہ، بیوی پر تشدد کرکے اُس کے بال کاٹنے والا سفاک ملزم گرفتار

نوشہرہ(مانند نیوز ڈیسک) نوشہرہ کینٹ پولیس نے بیوی پر تشدد کرکے اُس کے بال کاٹنے والا سفاک ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔گزشتہ روز مسماۃ(ث)زوجہ عادل نے پولیس کو رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ اُس کے شوہر نے کہا کہ تم نے TV صیح طریقے سے صاف نہیں کی ہے۔اس بات پر میرے ساتھ بحث شروع کرکے مجھ کو مارا پیٹا اور زبردستی میرے بال کھنچی سے کاٹ دئیے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (R)نجم الحسنین نے عورت پر تشدد اور اُسکے بال کاٹنے کے افسوس ناک فعل کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ملزم کو گرفتاری کرنے کے احکامات جاری کئے۔زرداد خان SHO نوشہرہ کینٹ نے ملزم کی گرفتاری کیلئے کئی مقامات پر چھاپے لگائے۔ چند گھنٹوں کے اندر ملزم تک رسائی حاصل کی۔ملزم عادل ساکن خویشگی حال خوشحال کالونی نوشہرہ کینٹ کو گرفتار کرکے تھانہ نوشہرہ کینٹ منتقل کر دیا گیا۔بچوں،عورتوں اور بوڑھوں پر تشدد، زیادتی بالکل برداشت نہیں کی جائے گی۔ان جیسے واقعات کی روک تھام ہماری اولین ترجیح ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں