0

پانی کی تشخیص کے لیے موبائل لیب تیار، چیئرمین ڈیڈیک نے افتتاح کردیا

سوات (مانند نیوز ڈیسک) ممبر صوبائی اسمبلی و چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان یوسفزئی نے اپنی نوعیت کے پہلے اور منفرد موبائل لیب کا افتتاح کر دیا۔ افتتاح کے موقع پر فضل حکیم خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان کی قیادت میں صوبائی حکومت ایسے منصوبوں پر ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے جس سے دور دراز اور پسماندہ علاقوں کے عوام کو صحت عامہ کی سہولیات اعلی معیار کے مطابق میسر ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس لیب کی وجہ سے عوام کو صاف شفاف پانی کی سہولت میسر آئے گی۔موبائل لیب کے ذریعے پانی کی شفافیت اور قابل استعمال ہونے کی تشخیص موقع پر کی جا سکے گی۔ یاد رہے کہ موبائل لے جدید آلات سے لیس ہے اور اور عالمی ادارہ صحت کے متعین کردہ اصولوں کے مطابق پانی کی تشخیص کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ خصوصی منصوبے کے تحت صوبے کے دور دراز علاقوں میں پینے کے پانی کے منصوبوں کے لئے یہ موبائل لیب تیار کئے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے آبنوشی سکیموں کے لئے پانی کی تشخیص کے لیے نمونے سے مختلف علاقوں سے سیدو شریف بھیجے جاتے تھے جس سے پانی کی تشخیص اصولوں کے مطابق مقرر کردہ وقت سر انجام دینے میں دشواری کا سامنا ہوتا تھا۔ موبائل لیب میں نہ صرف سائنسی بنیادوں پر پانی کی تشخیص ہوا کرے گی بلکہ اس سے وقت اور پیسوں کی بچت بھی ہوگی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں