0

بجلی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) نیپرا نے بجلی 1 روپیہ 95پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی وفاقی حکومت کی درخواست پرسماعت مکمل کرلی۔ جمعرات کو بجلی مہنگی کرنے کی حکومتی درخواست پر سماعت وائس چیئرمین نیپرا سیف اللہ چٹھہ کی سربراہی میں اسلام آباد میں ہوئی۔ جوائنٹ سیکرٹری پاور ڈویژن محفوظ بھٹی نے اتھارٹی کوبتایا کہ اضافے کے بعد بجلی کا یونیفارم ٹیرف 13.35 سے بڑھ کر 15.30 روپے فی یونٹ ہو جائے گا۔ اطلاق تمام صارفین پرہوگا۔ماہانہ 50 یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارف کا ٹیرف بھی بڑھے گا تاہم کے الیکٹرک صارفین پر فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا، ممبرنیپرا سندھ رفیق شیخ نے استفسار کیا نیپرا کی سیکشن 31 پر عملدرآمد نہیں کیا گیا، سیکشن 31 میں پورے ملک کے لیے یونیفارم ٹیرف کی ہدایات ہیں، 1.95 کی یکساں ٹیرف میں اضافے کا آپ قانونی جوازکیا ہے، حکام وزارت توانائی نے بتایا کہ یکساں ٹیرف ریونیو کی ضروریات کے مطابق ہے، حکام نے بتایا کہ اضافے سے بجلی صارفین پر1495 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں