0

نوشہرہ میں یوم کشمیر یکجہتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

پبی (مانند نیوز ڈیسک) 5 فروری کشمیر ڈے کے حوالے سے نوشہرہ میں یوم کشمیر یکجہتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ مرکزی تقریب ضلعی کونسل ہال نوشہرہ کینٹ میں منعقد ہوئی۔ جس میں مختلف سکولوں کے بچوں نے آزادکشمیر کی قومی ترانہ کیساتھ ٹیبلو, یکجہتء کشمیر کے حوالے سے ملی نغمے اور تقاریر پیش کئیے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضاء  اوزگن، اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ فرقان اشرف، ائے ٹی او آر صاحب, لائن ڈپارٹمنٹ کے سربراہان، مقامی عمائدین  اور میڈیا کے نمائندے شریک ہوئے۔پروگرام کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کی سربراہی میں واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔ جس میں شرکاء  نے کشمیری قوم پر انڈیا کے مظالم اور بربریت کے خلاف اور ان کی آزادی کے جدوجہد کے ساتھ اظہار یکجہتی اور کشمیر کی آذادی میں نعرے لگائے۔اسی طرح ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کی جانب سے ضلع کے دوسرے تحصیلوں میں بھی اسسٹنٹ کمشنران کی نگرانی میں پروگراموں سمیت ریلیاں اور واک منعقد ہوئی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں