0

پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے

لاہور (مانند نیوز ڈیسک)  تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے، مشکل کی اس گھڑی میں کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے،جموں وکشمیر کے تنازع کی بین الاقوامی حیثیت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں تسلیم شدہ ہے جن پر عمل درآمد ہونا باقی ہے، تمام رکن ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ وہ بھارت کو اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرنے کا پابند بنائیں، پاکستان عالمی برادری پر زور دیتا ہے کہ بھارت کو خطے میں عدم استحکام کے لئے ریاستی دہشت گردی کے استعمال سے روکا جائے جبکہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق پرامن طریقے سے حل کرنے پر مجبور کیا جائے،  پاکستان کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا اور ان کے جائز حق خودارادیت کے حصول تک ہر ممکن حمایت جاری رکھے گا۔پاکستانی عوام ہر سطح پر کشمیریوں کی آواز بلند کررہے ہیں،حکومت پاکستان نے مسئلہ کشمیر دنیا بھر میں اجاگر کیا ہے

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں