0

تعلیم کے بغیر کوئی بھی ملک وقوم ترقی نہیں کرسکتی، ایجوکیشن افیسر مالاکنڈ

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسرضلع مالاکنڈ ہدایت اللہ نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیرکوئی بھی ملک وقوم ترقی نہیں کرسکتی کیونکہ اج کل ساری دنیاکی ترقی کاانحصارصرف اورصر ف تعلیم پرہے والدین بھی اپنے بچوں کے روشن مستقبل کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائیں ان خیالات کااظہارڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسرضلع مالاکنڈہدایت اللہ خان نے گزشتہ روزاماندرہ میں الھدانٹرنیشنل ماڈل سکول کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے مالاکنڈبورڈکے چئیرمین فداجان چئیرمین دانش سکول علی محمدڈائریکٹرخیرالامین اورفضل رحمان شاہدنے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہاکہ نجی تعلیمی ادارے ملک کے نوجوانوں کے روشن مستقبل کیلئے اقدامات کررہی ہے جبکہ دوسری طرف لاکھوں کے تعدادمیں بے روزگارنوجوانوں کوباعزت روزگاربھی دیاگیاہے انہوں نے کہاکہ والدین بھی اپنے بچوں کے روشن مستقبل کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائیں کیونکہ اج کل ساری دنیاکی تقرقی کاانحصارصرف اورصرف تعلیم پرہے جن قومیں اج پوری دنیاپرحکمرانی کررہی ہے وہ صرف اورصرف تعلیم کی وجہ سے کررہی ہے انہوں نے کہاکہ نجی تعلیم اداروں کودرپیش مسائل کے حل کیلئے ضلعی ایجوکیشن افس بھی حل کرنے کیلئے اقدامات کریگی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں