0

مزید پولیس اہلکاروں کی بھرتیاں کرکے امن کی بحالی کو یقینی بنایا جائے، وزیرستان مشران‎

بنوں (مانند نیوز ڈیسک) اتمائزئی اقوام نے شمالی وزیرستان میں امن کی بحالی کیلئے جرگہ تشکیل دے دیا اتمائزئی اقوام نے عہد کرتے ہوئے امن کی بحالی تک چھین سے نہ بیٹھنے کا اعلان کردیااُنہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ امن کی بحالی کیلئے مزید پولیس اہلکاروں کی بھرتیاں کرکے امن کی بحالی کو یقینی بنایا جائے اس موقع پر ایم این اے محسن داؤڑ, سیاسی پارٹی اتحاد شمالی وزیرستان کے چیئرمین مولانا راشید اللہ, جنرل سیکرٹری عبدالخلیل, قومی وطن پارٹی کے ملک اکبر خان, جماعت اسلامی کے ملک امشاداللہ, شفقت,مولانا رومان, قاری سمیع الدین, نثار علی خان, احمد سعید, پیر عاقل زمان, ملک عبدالصمد, ملک حبیب اللہ, ملک محمد رحمن, ملک ریاض خان, نور رحمن ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شمالی وزیرستان میں بدامنی کی فضاء مزید چلنے نہیں دیں گے اور امن کی فضاء کی بحالی کیلئے تگ و دو کریں گے جب تک شمالی وزیرستان کو روشنیوں کاشہر میں نہیں بنالیتے تب تک ہماری اتمائزئی اقوام کی تحریک جار ی و ساری رہے گی اتمائزئی اقوام نے امن کی بحالی کیلئے جرگہ تشکیل کردیا جرگہ کے مشران اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور امن کو بحال کریں گے اُنہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں اب ہم مزید اندھیرے نہیں دیکھنا چاہتے ہم کب تک اندھیروں کا مقابلہ کریں گے شمالی وزیرستان میں مزید پولیس اہلکاروں کی بھرتیاں کی جائیں اور ان کو پوری مراعات دی جائیں تاکہ پولیس اپنا کام بغیر کسی مداخلت کے آگے بڑھا سکے مرحوم ضیاء الرحمن کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے ان کو سخت سے سخت سزادی جائے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں