0

جمرود میں فرنٹئیر کور، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ کھیل کے زیر اہتمام

جمرود (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور علامہ ڈاکٹر نورالحق قادری نے فرنٹیئرکو ر، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ کھیل کے زیراہتمام جمرود سپورٹس کمپلیکس میں پاکستان سپورٹس فیسٹول 2021کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر ایک رنگارنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزیر علامہ محمد نورالحق قادری، ایم پی الحاج شفیق شیر آفریدی، کرنل ندیم، لیفٹننٹ کرنل وقاص، اے ڈی سی نورولی،سپورٹس ڈائریکٹر مرج ایریا پیر عبداللہ شاہ، پی ٹی ائی رہنماء امیرمحمد خان،الحاج کاروان کے رہنما ملک شکیل خان افریدی، سپورٹس منیجر راہدگل ملاگوری سمیت کھلاڑیوں اورشایقین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ افتتاحی تقریب میں بچوں نے ملی نغمے اور پی ٹی شو کا مظاہرہ کیا جس سے حاضرین محظوظ ہوئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور علامہ نورالحق قادری نے کہا کہ کھیل گود ایک صحت مند معاشرے کے لئے بہت ضروری ہے، وزیراعظم پاکستان خود سپورٹس کے میدان کا شہسوار رہ چکا ہے اسلئے کوئی سپورٹس سے محروم نہیں رہے گا،کھیل امن کی علامت ہے، مستقل اور دیرپا امن کی طرف گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کھیلوں کے حوالے سنجیدہ اقدامات اٹھارہی ہے اس وقت صوبے اور قبائیلی اضلاع میں کھیلوں کے نئے میدان کی تعمیر پر کام جاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاک آرمی کی قربانیوں نے ثابت کردیا کہ ملک میں کوئی نوگوایریا نہیں ہے جبکہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن سبز ہلالی پرچم کے سائے تلے ہم سب ایک ہیں۔ مذکورہ فیسٹول میں خیبر بھرکے200 ٹیموں جس میں کرکٹ، فٹبال، والی بال، باسکٹ بال اور بیڈمنٹن کے 25سو کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جبکہ یہ فیسٹول 23مارچ تک جاری رہے گا۔؎

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں