0

خیبر پختونخوا میں کورونا نے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا میں کورونا نے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی جس کے بعد صوبے میں اس وبا سے جاں بحق ڈاکٹرز کی تعداد 45 ہوگئی ہے۔پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے مطابق ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے میڈیسن ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر نصیر احمد کی اہلیہ ڈاکٹر انیلہ نصیر کورونا کے باعث خالق حقیقی سے جاملیں۔ وہ کئی روز سے وینٹی لیٹر پر تھیں۔ڈاکٹر انیلہ نصیر نے گائنی میں اسپیشل لایزیشن کی تھی اور کئی برس سرکاری ہسپتال میں خدمات سرانجام دیتی رہیں تاہم 2007 میں انہوں نے سرکاری نوکری چھوڑ کر اپنا کلینک شروع کردیا۔واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں اب تک کورونا سے جاں بحق ہونے والے ڈاکٹروں کی تعداد 45 ہوگئی ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں