0

شانگلہ پولیس نے ملزم اشتہاری کو کراچی سے گرفتار کرلیا

سوات (مانند نیوز ڈیسک) شانگلہ پولیس نے عرصہ چودہ سال سے روپوش دہشت گردی کے مقدمہ میں ملوث ملزم اشتہاری عبدالستار کو کراچی سے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اطلاع ملی کہ چودہ سال سے روپوش کمانڈر/ ملزم اشتہاری عبدالستارجو تھانہ الپوری کو دہشت گردی کے مقدمہ میں مطلوب ہے کراچی میں اپنے اہل وعیال کیساتھ روپوشی کی زندگی گزار رہی ہے اس نسبت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ رحیم شاہ خان نے محمد فاضل خان ڈی ایس پی اورعارف خان ایس ایچ او کی نگرانی میں چھاپہ مار ٹیم تشکیل دیکر کراچی روانہ کیا اس ٹیم میں شامل قابل اور تجربہ کار افسران کراچی پہنچ کر مقدمہ میں ملوث ملزم اشتہاری عبد الستار ولد اسماعیل سکنہ لیلونء ماخوزہ بحوالہ مقدمہ علت 226مورخہ 29-11-2007 جرم 7ATA,17(3)حرابہ،364,148,149,448,120A,121,124Aتھانہ الپوری کے گھر پر چھاپہ زنی کرکے اہم کمانڈر عبدالستار کو گرفتار کر لیا روپوش اہم کمانڈر عبدالستار کو کراچی سے شانگلہ لانے کیلئے قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں