0

محمد علی سدہ پارہ سمیت کوہ پیماؤں کی تلاش کیلئے دوبارہ سرچ آپریشن

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) کے ٹو سرکرنیوالے محمد علی سدپارہ سمیت لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ”کے ٹو“پر لاپتا ہونے والے پاکستانی کوہ پیمامحمد علی سدہ پارہ اور ٹیم کے دیگر 2 کوہ پیماؤں کی تلاش کیلئے دوبارہ سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔پاک آرمی ایوی ایشن کے 2 ہیلی کاپٹر نے پھر 7000 سے زیادہ کی بلندی تک کوہ پیماؤں کی تلاش کا عمل شروع کردیا۔ واضح رہے کہ محمد علی سدہ پارہ، جان سنوری اور ژاں پابلو کا آخری مرتبہ بیس کیمپ سے رابطہ جمعہ کے روز ہوا تھا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں