0

نورنگ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور فوڈ سیفٹی آفیسرز کی مشترکہ کاروائی

سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) اسسٹنٹ ڈائریکٹر مختیاراحمد کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی آفیسرزسہیل وزیراورجواد نے مشترکہ کاروائی کے دوران غزنی خیل بازار میں صفائی کے ناقص انتظام،زائدالمیعاد اشیاء رکھنے اور کیمیکل کے استعمال پر بیکری کوسیل جب کہ تین دکانداروں کو جرمانہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق عوام کو حلال اور معیاری آشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے حلال فوڈز اتھارٹی نے غزنی خیل بازار کادورہ کیا۔جہاں پر اشیاء خوردونوش کے دکانوں کی چیکنگ کی۔صفائی کی ناقص انتظامات،زائد المیعاداشیاء رکھنے اور کیمیکل استعمال پر بیکری کو سیل کردیاگیاجب کہ تین دکانداروں کو جرمانہ کردیاگیا اور کئی دکانداروں کو مہلت دی۔اس موقع پر فوڈ سیفٹی آفیسر سہیل وزیر نے دکانداروں پر زوردیاکہ اپنے کاروبار قانون کے مطابق بنائیں صرف یہی نہیں بلکہ صفائی کی بہتر انتظامات اور سرکاری نرخ ناموں سے زائد قیمتوں پر اشیاء کی فروخت سے گریز کریں بصورسخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ غیر معیاری آشیاء خریدنے سے اجتناب کریں اور متعلقہ محکمے کے حکام کو بروقت اطلاع دیں تاکہ ایسے صحت دشمن عناصر کاقلع قمع کیاجاسکے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں