0

وادی تالاش بنیادی سہولیات سے محروم

چکدرہ (مانند نیوز ڈیسک) وادی تالاش بنیادی سہولیات سے محروم مکینوں کا توجہ طلب مسائل حل کرنے کا مطالبہ ،چاریونین کونسلوں شاہی خیل،نورہ خیل،دوش خیل اور بانڈہ گئی پر مشتمل تحصیل کا حیثیت رکھنے والا وسیع وعریض اور لاکھوں آبادی کا حامل وادی تالاش تاحال بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔وادی تالاش سے تعلق رکھنے والے تالاش سوشل میڈیا ایکٹیوسٹوں کا علاقے کے مسائل کے حوالے سے ایک فورم منعقد ہوا۔جس میں جنید خان،شاد محمد،عمر رحمن،محمد شاہد اللہ،انور علی،رفیع اللہ،علی شاد علی،تیمور،اسلام بہادر،نور محمد،اسحاق خان،اسد وہاب،وقاص درانی،طارق عزیز،محمد اسرار،محمد عارف اللہ،پیر امتیازخان اور دانیال محمد ودیگر نے الگ الگ اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے علاقے کے مرکزی بازار زیارت تالاش اور مضافاتی چھوٹے بڑے بازاروں اور دیہات میں صٖفائی کا کوئی خاص انتطام نہیں،جس کی وجہ سے ہر جگہ گندگی کا ڈھیر نظر ارہا ہے۔سوئی گیس کا مین پائپ لائن بچھا یا گیا ہیں لیکن گیس میٹر اور کنکشن کا تصور بھی نہیں،تالاش کے مرکزی بازار سے گزرنے والے خطرناک خونی سیلابی ندی نالیوں پر پل نہیں،ہسپتال میں ڈاکٹروں اور اودویات کا بڑا مسلہ ہیں،لیڈی ڈاکٹر اور لیڈی الٹرا ساونڈ سیشلسٹ نہ ہونے کی وجہ خواتین کا مشکلات کا سامنا ہیں،بازار میں نکاس اب کیلئے کو ئی نالی وغیرہ نہیں ہیں،ہر وقت ٹریفک جام کا مسلہ درپیش رہتا ہے،مسافروں کیلئے گاڑی سٹاپ یا مسافر خانہ،انتظار گا ہ نہیں ہیں جس کی وجہ سے خواتین کو کا فی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہیں،ایک سرکاری ڈاک خانہ ہے جہاں عملہ انتہائی کن اور علاقہ زیادہ ہیں،پینے کی پانی کے پائپ لائن شہری اور دیہاتی دونوں علاقوں میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور بوسید،زنگ الود ہوچکے ہیں،کو ئی پارک یا سٹیڈیم یا کھیلوں کی لئے گراونڈ وغیرہ بھی نہیں،علاقہ بھر میں کسی کو بھی صحت انصاف کارڈ نہیں ملا ہیں،کو ئی بڑا جنازہ گا ہ یا عید گا ہ وغیرہ نہیں ہیں،بیشتر تعلیم یافتہ یوجوان بے روزگار ہیں،کوئی صنعت وغیرہ نہیں ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں