0

نورنگ میں بیٹے سے مبینہ طور پر اچانک پستول چل گئی

سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) نورنگ میں بیٹے سے مبینہ طور پر اچانک پستول چل گئی جس کے نتیجے میں والد جاں بحق ہوگیا۔اس سلسلے میں نورنگ پولیس نے میڈیاکے نمائندوں کو بتایاکہ عبدالحمید ولد شائستہ خان سکنہ سرداری کلہ نے اپنی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرا تے ہوئے پولیس کو بتایا کہ گذشتہ شب وہ نماز عشاء کے بعد میرقلم کے بیٹھک میں دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ گپ شپ میں مصروف تھا۔اور شاید ولد میر قلم نے اپنی پستول صاف کررہاتھاکہ غفلت اور بے احتیاطی سے پستول اچانک چل گئی جس سے شاید کے والد میرقلم جان بحق ہوگیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں