0

نوشہرہ میں الیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزی

نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) نوشہرہ میں الیکشن کمیشن کے احکامات کی دھجیاں اڑا دی گئیں،ٹی ایم اے نوشہرہ سے 18 ملازمین برخاست کرکے 25 نئی تعیناتیاں کی گئیں، زرائع، تفصیلات کے مطابق نوشہرہ میں ضمنی انتخابات کے تناظر میں  الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے نوشہرہ پی کے 63 میں ترقیاتی کاموں، تعیناتیوں اور پوسٹنگ ٹرانسفر پر پابندی عائد ہے تاہم سیاسی مداخلت جاری ہے، ذرائع کے مطابق پی کے 63 میں واقع ٹی ایم اے نوشہرہ میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے احکامات کی دھجیاں اڑا دیں گئی ہیں اور ٹی ایم اے میں کام کرنے والے  18ملازمین کو برخاست کرکے انکی جگہ 25ملازمین بھرتی کئے گئے ہیں۔ نوشہرہ کے سیاسی حلقوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے احکامات کی دھجیاں اڑانے اور نئی بھرتیوں کے اس عمل کو پری پول دھاندلی قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں