0

کورونا وائرس، ہلاکتیں 2320445 تک پہنچ گئیں

نیویارک، نئی دہلی،ماسکو،میڈرڈ (مانند نیوز ڈیسک) مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 2320445تک پہنچ گئیں، کیسز7کروڑ79لاکھ80ہزار سے تجاوز کر گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبرپر جہاں ہلاکتیں 473528،کیسز2کروڑ75لاکھ19ہزار سے زائد ہو گئے۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 155028ہو گئیں،کیسز1کروڑ8لاکھ27ہزار سے بڑھ گئے۔روس میں 76229 افرادلقمہ اجل بن گئے،متاثرین کی تعداد39لاکھ51ہزارہو گئی۔برازیل میں ہلاکتیں 231069ہو گئیں،کیسز94لاکھ97ہزار سے بڑھ گئے۔برطانیہ میں ہلاکتیں 112092ہو گئیں جبکہ کیسزکی تعداد39لاکھ29ہزار تک پہنچ گئی۔فرانس میں ہلاکتیں 78794جبکہ کیسز33لاکھ17ہز ار سے زائد ہو گئے۔سپین میں اموات61386ہوگئیں،کیسز29لاکھ71ہزار تک پہنچ گئے۔اٹلی میں ہلاکتیں 91003افراد موت کی آغوش میں چلے گئے جبکہ متاثرین کی تعداد26لاکھ25ہزار تک پہنچ گئی۔دنیا میں کورونا کے 7 کروڑ 79 لاکھ 80 ہزار سے زائد مریض شفایاب ہوچکے اور 2 کروڑ 58 لاکھ 96 ہزار سے زائد فعال کیسز ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں