0

جمرود میں معذوروں کا بیت المال خیبر عملہ کے خلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد

جمرود (مانند نیوز ڈیسک) ضلع خیبر تحصیل جمرودمیں خیبرسپیشل پرسنز ویلفیئرآرگنائزیشن کے زیراہتمام بیت المال خیبرعملے کی کرپشن کے خلاف جمرودپریس کلب سے تاریخی باب خیبرتک احتجاجی ریلی نکالی گئی مظاہرین نے پلے کارڈاٹھا رکھے تھے اور اس پر ”بیت المال خیبر کا عملہ کرپٹ کرپٹ“ بیت المال خیبر عملہ معطل کر و معطل کرو“ کے نعریں درج تھے۔اس موقع پر خیبرسپیشل پرسنزویلفیئر آرگنازیشن کے صدرحضرت اللہ، آیاز،گل عسکر،سیاسی اتحاد کے صدرداوٗد شاہ، جماعت اسلامی خیبر کے سینئررہنماء ذرغون شاہ، جے یوآئی خیبر سینئررہنماء سیدکبیر،مسلم لیگ ن کے زرولی آفریدی اور ملک صلاح الدین سمیت کثیر تعداد میں معذوران اور دیگر نے شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے حضرت اللہ اور دیگر نے کہا کہ ضلع خیبرمیں معذوران کیساتھ سوتیلی ماں جیسی سلوک کیا جارہا ہے اور ن کو حقوق پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہیں۔ اسلئے انکے تمام جائز مطالبات کو مانا جائے۔ حضرت اللہ نے مطالبات کے حوالے کہا کہ بیت المال کے عملہ نے جن افراد سے فارم کی رقم وصول کی ہے اس نے ہر بندے کو بارہ ہزار روپے دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن اج تک کسی کو رقم نہیں ملی لہذا یا تو رقم دی جائے یا فارم واپس کئے جائے، بیت المال خیبر کے عملے کی 2019سے لیکر اب تک ملنے والی فنڈز کی انکوائری کی جائے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹربیت المال خیبر نے مقررہ وقت میں ہمیں فنڈز کی مستحق افراد میں تقسیم کار کے حوالے سے ثبوت فراہم نہ کرسکااور ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں جس سے صاف ظاہر ہے کہ فنڈز میں بڑے پیمانے پر کرپشن ہوئی ہیں۔اس لئے بیت المال خیبر کے سسٹنٹ ڈائریکٹرسمیت تمام عملے کو جلد از جلد معطل کرکے نیا عملہ تعینات کیا جائے۔اخر میں خیبرسپیشل پرسنز ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر حضرت اللہ نے کہا کہ متعلقہ اداروں سے روابط اور مطالبات پورا کرنے کی یقین دہانی پر احتجاج کو22فروری 2021تک موخر کر دیاگیا ہے اگرمقررہ وقت میں ان کے مطالبات پورے نہ کئے گئے تو دوبارہ اپنا احتجاج شروع کرکے اس کا دائرہ کار پشاوراور اسلام آباد تک وسیع کرینگے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں