0

ماڑی پور روڈ تعمیراتی کام کیلئے بند کردیا جائیگا

کراچی (مانند نیوز ڈیسک) کراچی میں ماڑی پور روڈ تعمیراتی کام کے باعث آج (منگل کو)45 روز کے لئے ٹریفک کے لئے بند کردیاجائیگا۔ٹریفک پولیس کے مطابق ماڑی پور روڈ گلبائی چوک سے ہاکس بے سائیکل چورنگی تک بند رہے گی، سڑک کو 45روز کے لیے تعمیراتی کام کی وجہ سے بند رکھا جارہا ہے،اس دوران کسی بھی قسم کی ٹریفک کو آنے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ٹریفک پولیس کی جانب سے متبادل راستے فراہم کیے گئے ہیں، گلبائی چوک سے ٹرک اڈہ جانے والی ٹریفک کو ہونڈا کٹ سے پراچہ برج بھیجا جائیگا۔پولیس ٹریننگ کالج کے پاس ریمپ سے حب ریور روڈ سے باراستہ سپارکو روڈسے ٹرک اڈا تک جا سکتے ہیں، سائیکل چورنگی سے گلبائی جانے کے لیے سپارکو روڈ سے حب ریور روڈ براستہ سورتی قبرستان نیا کٹ کا راستہ استعمال کریں گے۔سائٹ ایریا جانے والی ٹریفک سپارکو کٹ سے دائیں جانب حب ریور روڈ، مواچھ گوٹھ کاراستہ استعمال کرے گی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں