0

ملاکنڈ ڈپٹی کمشنر کا کیپٹن عرفان شہید سکول سسٹم سخاکوٹ کا اچانک دورہ

ملاکنڈ (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز ریحان خٹک نے پیر کے روز کیپٹن عرفان شہید سکول سسٹم سخاکوٹ کااچانک دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر درگئی محب اللہ خان اور پوسٹ کمانڈر درگئی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے دورے کے دوران مختلف کلاس رومز اور سہولیات کا معائنہ کیا۔انہوں نے سکول کو خوب صاف ستھرا رکھنے کے ساتھ ساتھ طلباء کو کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے ایس او پیز کو سراہا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے سکول انتظامیہ سے باتیں کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا ہے اس لیے موجودہ حکومت معیاری تعلیم کے فروغ کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔انہوں نے اس موقع پر سکول انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ طلبہ کو صحیح تعلیم اور تربیت پرخصوصی توجہ دیں۔اس موقع پر سکول کے ایم ڈی سہیل خٹک نے بتایا کہ ہمارے سکول کا مقصدبچوں میں اعلیٰ معیار تعلیم کو فروغ دینا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے ان کے کوششوں کو سراہا۔ا س موقع پر ڈپٹی کمشنر نے پودا بھی لگایا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں