0

ملاکنڈ یونیورسٹی کے سینکڑوں طلبہ کامطالبات کے حق میں مظاہرہ

چکدرہ (مانند نیوز ڈیسک) چکدرہ،ملاکنڈ یو نیورسٹی کے سینکڑوں طلبہ کامطالبات کے حق میں مظاہرہ ۔پو لیس کی مظاہرین پر شدید لاٹھی چارج،وائس چانسلر کیخلاف شدید نعرے بازی طلبہ کا ادینزئی پر یس کلب تک پیدل مارچ تفصیلات کیمطابق ملاکنڈ یو نیورسٹی کے سینکڑوں طلبہ نے اپنے مطالبات کے حق میں پر امن احتجاجی مظاہر ہ یو نیورسٹی کے مین گیٹ کے سامنے منعقد ہوا۔ مظاہر ے کی قیادت پختون سٹوڈنٹ فیڈریشن ملاکنڈ یو نیورسٹی کے صدر حصام یو سفزئی،اسلامی جمعیت طلبہ ملاکنڈ کے جنر ل سیکر ٹری انعام خان،پختونخواسٹوڈنٹ ار گنائیزیشن کے صدر اتل خان،ضیا ء،انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن ملاکنڈ یو نیوسٹی کے صدر اسداللہ نے کی۔پو لیس نے مظاہر ین پر لاٹھی چارج اور تشد د کی۔طلبہ نے وائس چانسلر کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔مقرری نے اپنے مطالبات میں کہا کہ یو نیورسٹی انتظامیہ نے امتحان سے متعلق پہلے نوٹیفکیشن کو منسوخ کر تے ہو ئے وعدہ خلافی کی ہے۔ہمارا پر امن احتجاج پہلے نوٹیفکیشن کی بحالی تک جاری رہے گا۔طلبہ نے وی سی کی رویے کو شدید تنقید کا نشانہ بنا تے ہو ئے کہا کہ وی سی پو لیس کو احکامات دیتے ہیں کہ مظاہرین کو اٹھاو اور گر فتار کر و اس دوران پو لیس نے لاٹھی چارج شر وع کی۔مظاہر ین نے یو نیورسٹی سے ادینزئی پر یس کلب تک پیدل احتجاجی مارچ کیا۔اور مین یو نیورسٹی روڈ اور چکدرہ بازار کو ہر قسم ٹر یفک کے لیے بند کر دیا۔احتجاج کو پر امن طور پر منتشر کر نے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر ادینزئی سید عبد اللہ،ایم پی اے ھمایون خان،عوامی نیشنل پارٹی ادینزئی کے جنر ل سیکر ٹری عبید الرحمن،جمعیت علماء اسلام لو ئر دیر کے جنرل سیکر ٹر ی جاوید اقبال،حقوق چکدرہ کے چئیر مین بہادر زیب،پاکستان پیپلزپارٹی ادینزئی کے رہنما ء نعیم اللہ خان نے ادینزئی پر یس کلب میں یو نیورسٹی طلبہ کیساتھ مزاکر ات کی۔ادینزئی قومی جر گہ کے مشران نے طلبہ کیساتھ مشترکہ کمیٹی بناکر وائس چانسلر ملاکنڈ یو نیورسٹی گل زمان کیساتھ ان کی دفتر میں مزاکر ات کی۔مزاکرات کے نتیجے میں طلبہ کے تمام مطالبات دودن کے اندر حل کر انے کی یقین دہانی کر ائی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں