0

کورونا وائرس، دنیا بھر میں ہلاکتیں 2326824 ہوگئیں

نیویارک،نئی دہلی،ماسکو،میڈرڈ (مانند نیوز ڈیسک) مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 2326824ہوگئیں،کیسز10کروڑ66لاکھ77ہزار سے تجاوز کر گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کوروناوائرس سے متاثرہ ممالک میں امریکہ پہلے نمبر پرجہاں ہلاکتیں 474933،کیسز4لاکھ74ہزار933ہو گئے۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں بدستوردوسرے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 155114ہوگئیں،کیسز1کروڑ8لاکھ38ہزار سے بڑھ گئے۔روس میں 76661افراد لقمہ اجل بن گئے،متاثرین کی تعداد39لاکھ67ہزار سے بڑھ گئی۔برازیل 231561افراد موت کی آغوش میں چلے گئے جبکہ کیسز95لاکھ24ہزار سے زائد ہوگئے۔برطانیہ میں ہلاکتیں 112465ہو گئیں،کیسز39لاکھ45ہزار سے بڑھ گئے۔فرانس میں ہلاکتیں 78965ہوگئیں،کیسز33لاکھ37ہزار سے تجاوز کر گئے۔سپین میں اموات 61386ہوگئیں،کیسز29لاکھ71ہزار ہو گئے۔اٹلی میں ہلاکتیں 91273ہو گئیں جبکہ متاثرین کی تعداد26لاکھ36ہزار ہو گئی۔دنیا میں کورونا کے 7 کروڑ 83 لاکھ 75 ہزار سے زائد مریض شفایاب ہوچکے اور 2 کروڑ 58 لاکھ 28 ہزار سے زائد فعال کیسز ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں