0

ایبٹ آباد میں گلیات میں سیاحوں کو پھنسانے والا شخص گرفتار

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ تمام سیاح ہمارے مہمان ہیں ان سے اچھا سلوک ہماری روایات میں شامل ہے۔سیاحت کا فروغ ہماری پہلی ترجیع ہے ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد نے گلیات میں سیاحوں کو پھنسانے والا شخص گرفتار کر لیا۔تھائی لینڈ ایمبیسی کے سیکنڈ سکیرٹری کی گاڑی برف میں پھنسا کر مہنگے داموں چینز کی فروخت پر شہری کے خلاف کاروائی۔گاڑی کی مرمت کے بعد سیاحوں کو باحفاظت گلیات سے نکالا گیا۔سیاحت کے فروغ کے لیے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایات پر اقدامات جاری ہیں اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر امین الحسن ویکنڈز پر سیاحوں کی آمد کے پیش نظر گلیات میں موجود رہتے ہیں اور موقع پران کے مسائل کے حل کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ اسی سلسلے میں سیاحوں کو برف کے دوران گاڑی کے لیے مہنگے داموں چینز کی فروخت سے متعلق موصول ہونے والی شکایات پرعملدرآمد کرتے ہوئے متعلقہ شکیل نامی شخص کو قانون کی خلاف ورزی، سیاحوں کوغلط راستہ دکھانے اور گاڑی کے پھنسنے کی صورت میں زبردستی بھاری رقوم کی وصولی کی شکایات پر عملدرآمد کرتے ہوے پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر امین الحسن کی نگرانی میں متعلقہ چین فروش کی نشاندہی کے بعد پولیس کی ہدایات جاری کی گئیں جنہوں نے شکیل نامی شخص کوگرفتار کیا جس کے خلاف محکمہ پولیس کی جانب سے متعلقہ قوانین کے تحت کاروائی یقینی بنائی جائے گی۔ غیر ملکی سیاحوں کو ڈپٹی کمشنر ہاوس میں ٹھہرایا گیا جہاں سے ان کی گاڑی کی مرمت کے بعد انہیں بخیریت طور پر سکیورٹی کے ساتھ واپس روانہ کیا گیا۔ اس قسم کے منفی رویوں کی وجہ سے ہمارے شہر کے تشخص پر سوالات اٹھتے ہیں۔ آئیں ایسے لوگوں کی نشاندہی میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں تا کہ ایبٹ آباد آنے والے سیاح کسی بھی مشکل کا شکار نہ بنیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں