0

ہنگو سستا بازار سمیت دیگر نواحی علاقہ جات میں سرکاری رعایتی آٹا تقسیم

ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) محکمہ فوڈ کی جانب سے ہنگو سستا بازار سمیت دیگر نواحی علاقہ جات میں ٹرکوں کے زریعے سرکاری رعایتی آٹا تقسیم کیا گیا جس سے سینکڑوں خاندان مستفید ہو گئے۔ اس حوالے سے ڈی ایف سی قاضی فداء الرحمن کہنا تھا کہ ڈائریکٹر ڈ فوڈ خیبر پختونخوا ہ اور ڈپٹی کمشنر ہنگو منصور ارشد کی ہدایات پر عوام کو سستے داموں پر آٹا فراہم کیا جارہاہے جس سے سینکڑوں غریب افراد مستفید ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ضلع ہنگو کے عوام کو مقررہ اوقات میں یکساں طریقے سے آٹا پہنچایا جارہاہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ رعایتی آٹے کی ترسیل سے پرائیویٹ آٹے کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے جوکہ خوش آئند ہے۔انہوں نے کہاکہ سستا آٹا فراہمی کے ساتھ ساتھ محکمہ فوڈ روزانہ صبح سویرے سبزیوں فروٹس بولی کی نگرانی کر رہے ہیں اور عوامی مفاد عامہ کے لئے سستے ریٹس متعین کر کے نرخناموں کا اجراء کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ صوبے کے دیگر اضلاع کے مدمقابل ضلع ہنگو میں ویجٹیبل اور فروٹس قیمتیں سستے نرخ میں مل رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ محکمہ خوراک مہنگائی کی روک تھام کے لئے روزانہ بنیاد چھاپے لگا رہے ہیں۔گرانفرواشی اور فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزیوں پر مرتکب دوکانداران کے خلاف کاروائیاں کر رہے ہیں۔ انہوں نے واضع کرتے ہوئے بتایاکہ ضلع ہنگو میں کسی کو مقرر نرخ سے زائد سے وصولی کی اجازت نہیں دی جائیگی خلاف ورزی کرنے والے دوکانداران کے خلاف کاروائی کی جائیگی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں