0

بلاول بھٹو زرداری نے انتخابی ریفرنس کے معاملے پر مشاورت مکمل کرلی

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری  نے انتخابی ریفرنس کے معاملے پر مشاورت مکمل کرلی، پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ سینیٹ انتخابات پر صدارتی آرڈیننس کے خلاف ہر قانونی اور آئینی راستہ اختیار کریں گے۔پیپلزپارٹی صدارتی ریفرنس میں فریق بنے گی۔یہاں پارٹی سیکرٹریٹ سے منگل کو  جاری بیان کے مطابق پیپلزپارٹی سپریم کورٹ میں زیر سماعت ریفرنس میں فریق بنے گی، اوپن بیلٹ سے متعلق آرڈیننس کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔پارٹی رہنما نیئر بخاری نے کہا ہے کہ اوپن بیلٹ سے متعلق آرڈیننس بد نیتی پر مبنی ہے، آرڈیننس کے خلاف ہر قانونی اور آئینی راستہ  اختیار کریں گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں