0

تحریک انصاف نے عوام اور حکمرانوں کے درمیان فاصلے ختم کردئیے ہیں، ڈاکٹر ہشام

سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) خیبرپختونخواکے وزیر برائے سوشل ویلفیئر ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے عوام اور حکمرانوں کے درمیان فاصلے ختم کردئیے ہیں تحریک انصاف کی حکومت میں لوگوں کی خدمت کے ساتھ ساتھ ترقی اورخوشحالی کا سفربھی جاری رہیگا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز پر عمائدین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ان کاکہناتھاکہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومتوں نے پچھلے دو سالوں میں عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائی ہیں اور مزید قومی خزانہ عوامی مسائل اور ان کے حل کے لئے کوشاں ہیں موجودہ حکومت عوام کیمسائل حل کرنے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کے لئے منتخب کیا ہے۔ حکومت عوامی مسائل کے حل کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کرے گی انہوں نے کہا کہ ترقی اورخوشحالی کیساتھ ساتھ لوگوں کی خدمت پربھی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے سیاسی ڈھانچہ کو کودیل کرکے باریاں لینے والوں کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کردیاہے۔عوام کو فرسودہ سیاسی کلچرسے نجات دلاکر جذبہ خدمت خلق سے سرشار سیاسی کلچر کو متعارف کرادیاہے۔ اب وہی لوگ عوام پر حکمرانی کرینگے جو حقیقی معنوں میں خود کو عوامی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق عوام ملک میں تبدیلی کی حامی ہے۔ جس کے لئے عوام نے تحریک انصاف اور وزیراعظم عمران خان کابھرپور ساتھ دینے کاتہیہ کررکھاہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے عوام اور حکمرانوں کے درمیان فاصلے ختم کردئے ہیں تحریک انصاف کی حکومت میں لوگوں کی خدمت کے ساتھ ساتھ ترقی اورخوشحالی کا سفربھی جاری رہیگا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ترقی اورخوشحالی کادوسرانام ہے۔ موجودہ حکومت کا ایجنڈا بھی لوگو کی بلاتفریق خدمت کرناہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں