0

جمرود، جمال خیل قبیلے کا مطالبات کے حق میں باب خیبر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

جمرود (مانند نیوز ڈیسک) ضلع خیبر کی تحصیل جمرودمیں جمال خیل قبیلے نے باب خیبر کے سامنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا ہے، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز او ر پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور نعرے بازی کررہے تھے، مظاہرین تحصیل آفس کے سامنے احتجاج کے بعد ازاں باب خیبر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جمال خیل قبیلے کوز  بجڑ کے مشران حسین احمد، نیاز محمد،ریاض،لعل بادشاہ و دیگر نے کہا کہ جمرود بازار سے ملحقہ علاقہ دو غنڈی میں نور بہادر خاندان نے ہمارے بندوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ہمارا یک بندہ جاں بحق جبکہ دوزخمی ہوگئے،اس واقعہ کا تھانہ جمرود میں ہم نے ایف آئی آر بھی درج کرائی ہے لیکن اثر و رسوخ کے بنا ء پر جمرود پولیس ان پر ہاتھ نہیں ڈال رہی جبکہ نور بہادر بمعہ خاندان کے زمینوں پر قابض ہے،انہوں نے کہا کہ مذکورہ شخص نور بہادر اور ان کا خاندان جمرود کے امن کیلئے سنگین خطرہ ہے اور اس سے پہلے بھی پاک فوج نے علاقے میں شرانگیز سرگرمیوں پر ان کے گھروں کو بھی آپریشن کرکے مسمارکیاتھا۔مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں