0

شیرگڑھ میں سپورٹس کمپلیکس میں کرکٹ میچز بڑی دھوم دھام سے جاری

شیر گڑھ (مانند نیوز ڈیسک) شیرگڑھ سپورٹس کمپلیکس میں  کرکٹ میچز بڑی دھوم دھام سے جاری ہے  پہلا موٹر سائیکل کرکٹ    میچ  قدرمند سٹار شیر گڑھ اور ہوسی ٹائیگر کے مابین گزشتہ روز کرکٹ میچ کھیلا گیا قدرمند سٹار  شیر گڑھ نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 122 رنز سے  میچ جیت لیا اور شائقین کرکٹ سے داد وصول کیا تفصیلات کے مطابق شیرگڑھ سپورٹس کمپلیکس میں پہلا  موٹر سائیکل کرکٹ میچ  قدر مند سٹار شیر گڑھ اور ہوسی  ٹائیگرز کے مابین گزشتہ روز  کھیلا  گیا شیرگڑھ سپورٹس کمپلیکس میں کثیر تعداد میں شائقین کرکٹ موجود تھے اور دونوں ٹیموں کو داد دیتے رہے قدر مند سٹار شیر گڑھ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 195رنز  بنائے  اور اسی طرح مدمقابل ٹیم ہوسی  ٹائیگرز   نے جواب میں 73 رنز  بنائے اور اسی قدر مند سٹار شیر گڑھ نے یہ  122 رنز سے جیت لیا قدر مند سٹار شیر گڑھ کی ٹیم کی طرف سے  کھلاڑی گوہر نے  بہترین  بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 120 رنز  بنائے کیا  اور  میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے  میچ کے مہمان خصوصی ممتاز اور  سینئر صحافی بخت اللہ جان حسرت تھے مہمان خصوصی نے گوہر کو ٹرافی سے نوازا شیرگڑھ سپورٹس کمپلیکس کا میدان کھیلوں کے لئے موزوں جگہ ہے  مگر سہولیات کا فقدان ہے  سطح ہموار نہیں ہے اس موقع پر کھلاڑیوں اور عوام الناس نے  جملہ کھیل کے سہولیات کے لیے صوبائی حکومت سے جلد از جلد فنڈز کی فراہمی کا پرزور مطالبہ کیا ہے

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں