0

وکلا کی ہنگامہ آرائی، اسلام آباد ہائیکورٹ، ماتحت عدالتیں دوسرے روزبھی بند

 اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وکلا کی جانب سے کی گئی ہنگامہ آرائی کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتیں دوسرے روزبھی بندر ہیں جب کہ سپریم کورٹ کی سکیورٹی میں بھی اضافہ کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وکیلوں کی جانب سے اسلام آبادہائی کورٹ میں کی گئی توڑ پھوڑ کے دوسرے روز بھی عدالتی نظام مفلوج رہا۔ ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں کسی بھی مقدمے کی سماعت نہیں ہوئی۔ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری اسلام آباد ہائی کورٹ کے اندر اور باہر سکیورٹی سنبھالنے ہوئے ہے، اس کے علاوہ ریڈ زون اور سپریم کورٹ کی سیکیورٹی میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے، سپریم کورٹ داخلی راستوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات ہے جب کہ سپریم کورٹ کے مرکزی دروازے پر بکتر بند گاڑی کھڑی کردی گئی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں