0

پبی، سادہ لوح افراد کو دھوکے سے لوٹنے والے نوسر باز گروہ کا سرغنہ گرفتار

پبی (مانند نیوز ڈیسک) سادہ لوح افراد کو دھوکے سے لوٹنے والے نوسر باز گروہ کا سرغنہ گرفتار۔مالمسروقہ اور نقلی سونے کے ہار برآمد نہال محمد ساکن زڑہ میانہ نے نوشہرہ کینٹ پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ وہ نوشہرہ کینٹ دوائی خرید رہا تھا کہ چند افراد ملے جو کہہ رہے تھے کہ اْن کے پاس سونے کا ہار ہے اور مجبوری کے تحت بیھچنا چاہ رہے ہیں انکی مجبوری دیکھ کر میں نے وہ 69 ہزار روپے میں خرید لیا۔اور وہاں نزدیک صرافہ بازار گیا۔جہاں پر صراف نے اس کے نقلی ہونے کی تصدیق کر دی۔واپس آیا لیکن وہ بندے رفو چکر ہو گئے تھے زرداد خان ایس ایچ او نو شہرہ کینٹ نے سادہ لوح عوام کو لوٹنے والے اس گروہ کو پکڑنے کیلئے سادہ ملبوسات میں مختلف ٹیمیں تشکیل دیکر بازار میں مختلف مقامات پر تیعنات کر دئیے بازار میں موجود مختلف کیمروں کی CCTV فوٹیج چیک کی۔بازار میں آنے جانے والے مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی گئی آخر کار گروہ کے سرغنہ تک رسائی حاصل کی گئی۔ملزم بہرام ولد مکرم ساکن چارسدہ کو گرفتار کر لیا گیاملزم کی نشاندہی پر مالمسروقہ اور نقلی سونے کا دوسرا ہار بھی برآمد کر لیا گیا۔ملزم کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں