0

پنجاب میں سینیٹ امیدواروں کی جانب سے کاغذاتِ نامزدگی کی وصولی

 اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) سینیٹ کے انتخابات کے سلسلے میں پنجاب میں امیدواروں کی جانب سے کاغذاتِ نامزدگی کی وصولی کاسلسلہ شروع کردیا گیا۔ الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار خان نے کہا  کہ پنجاب میں 12 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی وصول کئے ہیں، کاغذاتِ نامزدگی لینے والوں میں پی ٹی آئی کے اعجاز احمد چوہدری اور آشفہ ریاض فتیانہ شامل ہیں، مسلم لیگ(ق) کے کامل علی آغا نے بھی کاغذاتِ نامزدگی وصول کر لئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نگہت محمود، نیلم ارشاد، صاحبزادہ محمد حامد رضا، سمیرہ بانو اور مصدق محمود گھمن نے بھی کاغذاتِ نامزدگی وصول کئے ہیں۔ الیکشن کمشنر پنجاب نے کہا کہ سینیٹ کی خالی ہونے والی 48 نشستوں پر انتخابات مارچ میں ہو رہے ہیں، پنجاب اور کے پی کے میں 11، 11 نشستوں پر انتخابات ہوں گے، بلوچستان اور سندھ میں سینیٹ کی 12، 12 نشستوں پر پولنگ ہو گی۔انہوں نے یہ بھی کہ قومی اسمبلی کی 2 نشستوں، ٹیکنو کریٹ اور جنرل نشست پر انتخابات ہوں گے، پنجاب سے مدت پوری کرنے والے 11 سینیٹرز کا تعلق مسلم لیگ (ن) سے ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں