0

ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے سے جمہوریت مضبوط ہوگی، گورنر پنجاب

لاہور (مانند نیوز ڈیسک) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب چودھری سرور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں نہ مانوں کی سیاست کر کے پی ڈی ایم وقت ضائع کر رہی ہے،، اپوزیشن سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کا تسلسل، ہم خاتمہ چاہتے ہیں۔اپوزیشن ون، ٹو، تھری، فور جتنے مر ضی لانگ مارچ کرلے، مڈ ٹرم الیکشن نہیں ہوں گے، اپوزیشن کے درجنوں لانگ مارچ سے بھی الیکشن 2023 میں ہی ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے آرڈنینس قومی امنگوں کی ترجمانی ہے، ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے سے پاکستان میں جمہوریت اور پارلیمنٹ مضبوط ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہارس ٹریڈنگ کی مخالفت کرنیوالی جماعتیں آج اس کی حامی بن رہی ہیں، حکومت جتنے مر ضی اچھے فیصلے کرے ان کی مخالفت اپوزیشن کی سیاسی مجبوری ہے، ہر ایشو میں اداروں کو سیاست میں گھسیٹنے کا اپوزیشن کا رویہ ملکی مفاد میں نہیں، ملکی ترقی استحکام، آئین و قانون کی حکمرانی کیلئے تمام ادارے ایک پیج پر ہیں، ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے عمران خان کی قیادت میں حکومت پرعزم ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں